بنگلورو،2/مارچ(ایس او نیوز)ریاستی وزیر برائے سیاحت آنند سنگھ نے بتا یا کہ گزشتہ کئی سال سے زیر التوا چکبا لا پور ضلع کے مشہور سیاحتی مقام نندی ہلز میں روپ وے کی تعمیر کی اسکیم کے لئے15مارچ کے اندر سنگ بنیاد رکھا جا ئے گا۔
ودھان سودھا میں طلب کر دہ اخباری کانفرنس کے دوران آنند سنگھ نے اس ات کی جانکاری دی۔انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات کی گئی ہے،جلد ہی تاریخ کا اعلان کیا جا ئے گا،اسکیم کے لئے کل96کروڑ روپیوں کا تخمینہ لگا یا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ اسی طرح اہم مذہبی مقام آنجنیا کے پیدائشی مقام انجنا دری پہاڑ پر روپ وے تعمیر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا، فی الوقت وہاں ہاؤزنگ سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ انجنادری پہاڑ کا کثیر تعدادمیں نوجوان دورہ کر تے ہیں، اگر روپ وے کی تعمیر کی گئی تو بزرگ شہریان بھی کثیر تعداد میں دورہ کریں گے۔آنند سنگھ نے بتا یا کہ جنگل لاڈجس اینڈ ریساٹس(جے ایل آر) امسال منافع بخش رہا ہے،سال2020-21میں ادارہ کو ایک کروڑ کا نقصان ہوا تھا،2021-22میں صرف21لاکھ کی آمدنی ہو ئی ہے،لیکن2022-23میں شعبہ سیاحت میں عوام کی دلچسپی سے15کروڑ روپیوں کی آمدنی ہو ئی ہے۔انہوں نے بتا یا کہ امسال کل98.20کروڑ کا کاروبار ہوا ہے،گزشتہ 5سال میں 2022-23کے دوران سب سے زیادہ کاروبار ہوا ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ سیاحوں میں ما حولیات دوست اور ماحولیات کے تحفظ کے تعلق سے بیداری لانے 4مقامات پر جنگل لاڈجس اینڈ ریسارٹس کی جانب سے نئے ریسارٹس تعمیر کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ جنوبی کنڑا ضلع کے سسی ہتور (سرفنگ اسکول،ریسارٹ، واٹر اسپورٹس اینڈ ریسٹورنٹ)ساحلی مٹی پر مختلف سیاحتی سہولیات، کلبرگی ضلع کے چنچولی میں وائلڈلائف سنچوری کے ماحولیاتی سہولتوں کی ترقی،شیموگہ ضلع کے سکرے بیل میں آرگیا نک پارک کی ترقی اور جی ایل آر کے کاٹیج، باکندور تعلقہ کے وتا نانی میں کاٹیج کی تعمیر،ماگڑی تعلقہ کے منجن بیلے ڈیم کے قریب10ایکڑعلاقہ میں جی ایل آر کی جانب سے کا ٹیج کی تعمیر کی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ شہر کے ہلسور تالاب سے قریب ”پروا سا سودھا“ تعمیر کیا جائے گاجس کے لئے کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ سے1,455اسکوائر میٹر عمارت کے لئے12.30کروڑروپئے سے جگہ خریدی گئی ہے۔
انہوں نے بتا یا کہ اس جگہ پر ”پراوا سا سودھا“ تعمیر کر کے یہاں پر سیاحتی ڈائرکٹوریٹ،کے ایس ٹی ڈی سی، کے ٹی آئی ایل اور جے اے آر دفاتر کو ایک ہی چھت کے نیچے لایا جا ئے گا۔ انہوں نے بتا یا کہ کبنی ریور لاڈج کار پور،ایچ ڈی کو ٹے تعلقہ کے قریب رکاری اسکول کے بچوں کو پینے کے پانی کے انتظام کے لئے35لاکھ کی لاگت سے یونٹس تعمیر کئے گئے ہیں،اسکول طلبا کے لئے5لاکھ کی لاگت سے کھیل کود کے سازوسامان فراہم کئے ہیں۔آنند سنگھ نے بتا یا کہ وجئے نگر ضلع میں 4معذورین کو4/23لاکھ روپیوں کی لاگت سے تین پہیہ والی موٹر گاڑیاں تقسیم کی گئی ہیں۔